ویڈیو | حزب‌الله تل ابیب سے: کوئی ٹینک باقی نہیں رہے گا

IQNA

ویڈیو | حزب‌الله تل ابیب سے: کوئی ٹینک باقی نہیں رہے گا

6:58 - November 03, 2024
خبر کا کوڈ: 3517390
ایکنا: تحریک مقاومت اسلامی لبنان(حزب الله) نے شهید سید حسن نصرالله، کی تقریر کا کلیپ نشر کرتے ہوئے مقابلے پر تاکید کی۔

ایکنا نیوز، الاعلام الحربی نیوز کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے حال ہی میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس کا عنوان تھا "تمہارے لیے کوئی ٹینک باقی نہیں رہے گا۔" اس ویڈیو میں شہید سید حسن نصراللہ، جو حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل تھے، کی صیہونی دشمن کے نام ایک خطاب کا حصہ یاد دلایا گیا ہے۔
 
نصراللہ نے 20 جولائی 2024 کو ایک تقریر میں اس بات پر زور دیا تھا کہ اگر صیہونی ریاست کے ٹینک لبنان اور اس کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوں تو انہیں فنی نقص یا مسئلہ پیش نہیں آئے گا، کیونکہ تب وہاں کوئی ٹینک ہی باقی نہیں بچے گا۔
 
اس حملے کے آغاز کے ایک ماہ بعد، نہ صرف تل ابیب کسی علاقے پر قبضہ نہیں کر سکا ہے بلکہ صیہونی ریاست اب جنوبی لبنان سے نکلنے اور فرار کی راہ تلاش کر رہی ہے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4245658

نظرات بینندگان
captcha